Sunday, August 26, 2018

٧٧٣-غير نجس گدلے پانى سے وضوء كرنے كا حكم


سوال-گدلے پانى سے جو نجس نہيں وضوء كرنے كا حكم كيا ہے ؟

الحمد للہ:

اس سوال كا جواب ہميں شيخ عبد اللہ بن منيع حفظہ اللہ نے اس طرح ديا:

شرعى قواعد و ضوابط ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى يہ حديث ہے:

" نہ نقصان اٹھاؤ اور نہ ہى كسى كو نقصان دو"

اس قاعدہ كى بنا پر كسى بھى مسلمان شخص كے ليے جائز نہيں كہ وہ اپنے آپ كو نقصان دے، اس ميں گندے پانى سے وضوء كرنا بھى شامل ہے.

اس ليے گندے پانى سے وضوء كرنا حرام ہے، ليكن جس شخص نے گدلے پانى سے وضوء كيا اس كا وضوء صحيح ہوگا، كيونكہ وہ پانى نجس نہيں، ليكن اپنے آپ كو ضرر دينے كى بنا پر اس كا ايسا كرنا حرام ہے.

واللہ اعلم

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...