Sunday, August 26, 2018

٧٥٧-وضوء كرتے وقت ناك ميں پانى چڑھانا واجب ہے


سوال-ميں نے نماز كے ليے وضوء كيا، مجھے دوران نماز ياد آيا كہ وضوء كرتے وقت ناك ميں پانى نہيں چڑھايا تھا، ميرے اس وضوء اور نماز كا كيا حكم ہے ؟

الحمد للہ:

وضوء كرتے وقت ناك ميں پانى چڑھا كر ناك جھاڑنا واجب ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فعل سے ثابت ہے، اور آپ نے اس كا حكم ديتے ہوئے فرمايا:

" جو شخص وضوء كرے وہ اپنے ناك كو جھاڑے "

صحيح بخارى اور صحيح مسلم.

اور ايك روايت ميں ہے:

" جو شخص وضوء كرے وہ ناك ميں پانى چڑھائے "

اس ليے جو شخص ناك ميں پانى نہيں چڑھاتا اس كا وضوء صحيح نہيں، اس ليے آپ كے ليے دوبارہ وضوء كر كے نماز ادا كرنا ہوگى.

واللہ اعلم .

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 209 ).

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...