Saturday, August 25, 2018

٧٥٠-كيا وضوء ميں ہئير كلر پر مسح كرنا جائز ہے ؟


سوال-اگر عورت نيل پالش لگائے تو وضوء كرنے سے قبل اسے اتارنا ضرورى ہے، ليكن ہيئر كلر كے متعلق كيا حكم ہے، آيا وضوء ميں سر پر مسح كرنے سے قبل اسے اتارنا ضرورى ہے ؟

الحمد للہ:

ظاہر تو يہى ہوتا ہے كہ سر پر مہندى وغيرہ لگانا وضوء كرنے ميں اثر انداز نہيں ہوتى، بلكہ اس پر مسح كرنا كافى ہے.

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

" جب عورت سر پر مہندى وغيرہ كا ليپ كرے تو وہ اس پر مسح كرےگى اور اس مہندى كو اتارنے كى كوئى ضرورت نہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت ہے كہ آپ نے احرام كى حالت ميں ليپ كر ركھا تھا، چنانچہ سر پر جو ليپ كيا جائے وہ اس كے تابع ہے، يعنى سر كے تابع ہے، يہ اس بات كى دليل ہے كہ سر كى تطہير ميں سہولت ہے.

ديكھيں: الشرح الممتع للشيخ ابن عثيمين ( 1 / 196 ) فتاوى المراۃ المسلمۃ.

تلبيد سے مراد يہ ہے كہ مہندى كى طرح كا كوئى اور مادہ بالوں پر لگايا جائے جس سے بال چپك جائيں.

واللہ اعلم

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...