Wednesday, August 22, 2018

٦٦٧-كسى نے ہوا خارج ہونے كى خبر دى

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی

اگر كسى معتبر اور ثقہ شخص كو كوئى بتائے كہ آپ كى ہوا خارج ہوئى ہے، تو كيا اس كى بات تسليم كى جائيگى يا نہيں ـ جيسا كہ بعض يمنيوں نے اس كا فتوى بھى ديا ہے ـ ؟

الحمد للہ:

ابن حجر ہيتمى رحمہ اللہ تعالى سے مندرجہ بالا سوال دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:

" صحيح يہى ہے كہ اس كے ليے قبول كرنى لازم ہے، اور يہ خيال كہ اس كى خبر يقين كا فائدہ نہيں دے گى، بلكہ ظن كا فائدہ دےگى، اور يقينى طہر ظن حدث كے ساتھ باطل نہيں ہوتا.

اس زعم اور نظريہ كو يہ چيز باطل كرتى ہے كہ: اگر وہ اسے خبر دے كہ پانى ميں نجاست گرى ہوئى تھى، تو مذكورہ علت كے باوجو اس كى خبر قبول كرنى لازم ہے.

اس كى توجيہ يہ ہے كہ: اگرچہ يہ ظن ہے، ليكن بہت سے ابواب ميں شرعى يقين كے قائم مقام ہے.

اللہ سبحانہ وتعالى ہى زيادہ علم ركھنے والا ہے.

ديكھيں: الفتاوى المھمۃ الكبرى ( 1 / 36 ).

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...