✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی
سوال: کسی عورت کے پاس اگر سات تولہ زیور ہو تو کیا اس عورت پر قربانی فرض ہوگی.؟ برائے مہربانی اطمینان بخش جواب دیجیے
الحمدللہ
راجح موقف یہی ہیکہ قربانی کرنا فرض نہیں ہے، جس کو اللہ نے استطاعت دی ہے اسے چاہیے کہ وہ قربانی کرے چاہے وہ مرد ہو یا عورت، لیکن اگر وہ قربانی نہیں کرتا ہے تو اس پر کوئی گناہ نہیں، قربانی کا مسئلہ زکوٰۃ کی طرح نہیں ہے اور نا ہی قربانی کیلیے شریعت مطہرہ نے کوئی نصاب مقرر کیا ہے، جس طرح زکوٰۃ ہر صاحب نصاب پر فرض کیا گیا ہے اور نہ دینے پر وعید بھی سنائی گئی ہے، ایسا قربانی کے ساتھ نہیں ہے، قربانی کیلیے بس اتنا ہی کہا گیا ہیکہ جو استطاعت مند ہو اسے چاہیے کہ وہ قربانی کرے-
تفصیلات کے لیے جواب نمبر 154، 180 اور 184 کا مطالعہ کریں-
واللہ اعلم
No comments:
Post a Comment