Wednesday, August 15, 2018

٤٠٣- اگر عيد اور جمعہ اكٹھے ہو جائيں تو كيا جائيگا ؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی

كيا اگر عيد الفطر جمعہ كے دن آ جائے تو كيا ميرے ليے نماز عيد ادا كرنے كے بعد نماز جمعہ ادا نہ كرنا يا اس كے برعكس نماز عيد ادا نہ كروں بلكہ جمعہ كى نماز ادا كرنا جائز ہے ؟

الحمد للہ:

اگر عيد جمعہ كے دن آ جائے تو نماز عيد ادا كرنے والے شخص كے ليے نماز جمعہ ميں حاضر ہونے كا وجوب ساقط ہو اس كے حق ميں حاضر ہونا سنت ہے، اگر جمعہ ميں حاضر نہ ہو تو اسے ظہر كى نماز ادا كرنا ہو گى، يہ امام كے ليے نہيں بلكہ مقتديوں كے ليے ہے، كيونكہ امام كے ليے حاضر ہونے والے مسلمانوں كے ليے نماز جمعہ پڑھانا واجب ہے، وہ اس روز بالكل نماز جمعہ كى ادائيگى نہيں چھوڑ سكتا

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...