Wednesday, August 15, 2018

٤٢١-نماز عيد ميں دعا كرنا

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی

نماز عيد ميں كونسى دعا مانگى جاتى ہے ؟

الحمد للہ:

ہمارے علم ميں كوئى ايسى خاص دعاء نہيں جو نماز عيد يا عيد كے روز مسلمان مانگيں، ليكن مسلمانوں كے ليے عيدين كى دونوں رات اور اس دن خطبہ عيد الفطر كا خطبہ ختم ہونے تك اللہ اكبر سبحان اللہ، لا الہ الا اللہ، الحمد للہ كہنا مشروع ہے، اور عيد الاضحى ميں يوم النحر ( يعنى عيد كے دن ) اور ايام تشريق ( گيارہ، بارہ اور تيرہ ذوالحجہ ) كے ايام ميں تكبيريں كہنا مشروع ہے.

جيسا كہ ذى الحجہ كے پہلے دس ايام ميں بھى تكبيريں كہنا مشروع ہے؛ كيونكہ عيد الفطر كے متعلق اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

﴿تا كہ تم گنتى پورى كرو، اور جس طرح اللہ تعالى نے تمہيں ہدايت دى ہے اس پر اللہ تعالى كى بڑائى بيان كرو﴾ البقرۃ ( 185 ).

اس سلسلے ميں احاديث اور آثار وارد ہيں.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 302 ).

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...