Monday, August 27, 2018

٨٢٧-عورت كا انزال تك شہوت انگيزى كرنا


سوال-اگر عورت اپنے جنسى جذبات كو اتنا انگيخت كرے كہ انزال بھى ہو جائے تو كيا يہ فعل اسے جماع كى طرح جنبى كر ديگا ؟

الحمد للہ:

اگر عورت شہوت انگيزى كرے حتى كہ انزال ہو جائے تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے، اور اس طرح وہ جنبى شمار ہوگى، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" پانى پانى سے ہے "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 151 ).

يعنى منى كے انزال سے غسل واجب ہوتا ہے.

ليكن يہ فعل ـ عورت كا يا مرد كا جنسى جذبات انگيخت كرنا حتى كہ انزال ہو جائے ـ اسے مشت زنى كہتے ہيں، يہ مرد اور عورت دونوں كے ليے حرام عمل ہے، اس ميں دونوں كا كوئى فرق نہيں

واللہ اعلم

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...