Showing posts with label حلال و حرام. Show all posts
Showing posts with label حلال و حرام. Show all posts

Tuesday, November 13, 2018

1028: کیا کیش بیک لینا حلال ہے.؟

س-حضرت آجکل آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اس میں سے چند مشہور ویبسائٹ جو اپنے گاہک کو کیشبیک (cashback(کی خدمت مہیا کرتی ہے (کیش بیک اگر ہم نے پانچ سو روپیہ کی کوئی چیز خیدی تو اس پر ٪۵۰یا پہر ٪۷۵ فیصد تک پچاس یا پچہتر روپیہ واپس ملتا ہے ) تو کیا کیشبیک کے طور پر ملنے والے روپیہ لینا جائز ہے ؟

الحمدللہ

آن لائن خریداری کی صورت میں جو رقم کیش بیک کے طور پر بائع کی جانب سے واپس ملتی ہے وہ چھوٹ اور رعایت ہے اس کو لینے میں مضائقہ نہیں جائز ہے، لیکن آن لائن خریداری میں اس کا خیال رکھیں کہ بیع وشراء کا معاملہ شرعی اصول کی روشنی میں صحیح ہونا چاہیے کیوں کہ اکثر دھوکہ ہوتا ہے کبھی مبیع معدوم ہوتی ہے کبھی حقیقت برعکسہوتی ہے اور اکثر مبیع پر قبضہ نہیں ہوتا اس کے بغیر ہی ایک دوسرے کو بیچنے خریدنے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اس لیے شرعی طریقے پر معاملہ کرنا چاہیے۔

واللہ اعلم

Thursday, October 25, 2018

1020- گیم یا ایپ کے ذریعہ پیسے کمانے کا حکم

س-میرا سوال یہ ہے کہ کچھ موبائل سوفٹ ویئر ایسی دستیاب ہیں جس میں آپ گیم اور کوئز کھیل کر پیسے کماسکتے ہیں، یا اشتہار دیکھ کر اور سروے کرکے پیسے کماسکتے ہیں تو کیا اس طرح کی کمائی کرنا حلال ہے؟

الحمدللہ

اگر اشتہار کسی ناجائز چیز مثلاً فوٹو وغیرہ پر مشتمل ہو یا ناجائز اشیاء مثلاً شراب وغیرہ کے بارے میں ہوتو ایسے اشتہار کو کلک کرکے پیسہ کمانا ناجائز ہے اور اگر جائز چیزوں پر مشتمل ہو اور ناجائز اشیاء کے بارے میں نہ ہوتو ایسے اشتہار کو کلک کرکے پیسہ کمانے کی گنجائش ہے جہاں تک گیم اور کوئز کھیل کر پیسہ کمانے کا تعلق ہے تو اس کی کیا صورت ہوتی ہے آپ اس کو اچھی طرح واضح کرکے دوبارہ سوال کریں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...