Saturday, September 1, 2018

حـــدیث رســـول ﷺ -حـــقیقت، اعـــتراضات اور تجـــزیہ، مضـــامین ِ حـــدیث

مضامین ِ حدیث

١-تاریخی :
یہ پہلا اور قدرے بڑا حصہ ہے جو استنادی اعتبار سے دوسری تاریخوں کے مقابلہ میں انتہائی معتبر و مستند ہے۔دیگر تواریخ میں قوم کے سیاسی، قومی، معاشرتی ومعاشی حالات کا تجزیہ ہوتا ہے مگر حدیث میں صرف ذات رسول ﷺ کی نبوی شخصیت کا تذکرہ بہ ذریعہ صحیح سند ہوتا ہے۔ سند میں خود حدیث کی تدوین اور زبانی روایت کی تاریخ پنہاں ہے۔یہ قابل بحث چیز نہیں بلکہ تاریخ کا اس طرح حصہ ہیں جس طرح دنیا کی اور تاریخیں ہیں۔ اگرچہ استنادی حیثیت سے دونوں میں فرق ہے۔مگرصحیح علم کا حصول ، غور وفکر اور عبرت ونصیحت کے لئے بہت سبق آموز ہے۔

۲۔ اخلاق و حکمت :
اس حصہ میں اخلاق عالیہ و حکمت کی باتیں ہیں مثلاً جھوٹ سے اجتناب ، سچائی کی عظمت، عدل کی تعریف اور علم کی خوبی۔ اپنی تہذیب اپنا تمدن اور اپنے اخلاق فاضلہ کی حکیمانہ باتیں اس میں ہیں۔ اور ان کے کرنے واپنانے کاطریقہ بتایاگیا ہے۔

۳۔ عقائد:
اس میں عقائد ہیں جن کا تعلق ایمان بالغیب ، معجزات اور وحی خفی وغیرہ سے ہے۔عقیدے کا دو سرا نام غیر متزلزل یقین ہے جسے پانے کا واحد ذریعہ وحی ہے ۔ اسی وجہ سے عقائد کا واحد منبع قرآن پاک اور احادیث نبویہ ہیں۔ خواہ یہ احادیث متواترہوں یا اخبار آحاد۔ اور ان کے ماننے نہ ماننے پر کفر واسلام میں فرق کیا جاتا ہے۔

٤۔ احکام:
احادیث کا یہ حصہ فقہی اور اصولی ہے اور اسی حصے پر مسلمانوں کے تمام عملی کاروبار کادار و مدار ہے۔ سنن کی عام کتب میں یہ سب مواد مل جاتا ہے اور صحاح تو امتیازی حیثیت رکھتی ہی ہیں۔ جو ناقابل تغیر ہیں اور کچھ قابل اجتہاد بھی۔

٭…عموماً احادیث کو غیر اہم سمجھ کر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ معاشرے کے مختلف الخیال طبقے بھی حدیث سے نالاں ہیں۔ ان کے نزدیک اہم وہی ہے جو موجودہ لہر یاروشِ زمانہ ہے۔نزاکت کی انتہاء یہ ہے کہ رسول محترم کے علاوہ جس نے جو کچھ کہا ہے اسے طے شدہ معاملہ سمجھا جاتا ہے اور اسے چھیڑنا گویا فتنہ انگیزی قرار دیتے ہیں۔مگر رسول ﷺ نے جو کچھ کہا اسے موضوع بحث وجدال اور اجتہاد قرار دیا جاتا ہے۔ عجب ہے ہماری مسلمانی ۔جب کہ مسلم علماء کا اتفاق ہے کہ حدیث جب صحیح ثابت ہوجائے تو شخصی رائے ، اقوال اکابر سبھی ایمانی اعتبار سے ترک کردینے کے قابل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور ان میں سے ...