Wednesday, September 5, 2018

996- کیا عورت باریک آستین والے کپڑے پہن کر نماز پڑھ سکتی ہے.؟

سوال :  میرے خالہ کی لڑکی نے مجھ سے سوال کیا کہ میرا جو کپڑا ہے اس کا آستین باریک ہے کندھے لیکر انگلیوں تک تو کیا اس میں نماز ہوگی  اور سب صحیح صرف وہی باریک.؟

الحمدللہ

لباس جس وضع کا بھی پہنا جائے، جائز ہے، بشرطیکہ اس میں مندرجہ ذیل اُمور سے احتراز کیا جائے:

          الف:… اس میں اِسراف و تبذیر نہ ہو۔

          ب:… فخر و تکبر اور دِکھلاوا مقصود نہ ہو۔

          ج:… اس میں کافروں اور فاسقوں کی مشابہت نہ کی جائے۔

          د:… مردوں کا لباس عورتوں کے، اور عورتوں کا مردوں کے مشابہ نہ ہو۔

          ہ:… لباس ایسا تنگ اور اتنا باریک نہ ہو کہ اس سے بدن یا بدن کی بناوٹ نمایاں ہوتی ہو یا لباس اتنا چھوٹا، باریک یا چست نہ ہو کہ وہ اعضاء ظاہر ہوجائیں جن کا چھپانا واجب ہے، جیسا کہ عورتوں کا پورا ہاتھ چھپانا واجب ہے -

خلاصہ کلام: عورت باریک کپڑے یا باریک آستین والے کپڑے پہن کر نماز ادا نہیں کر سکتی، چاہے وہ کپڑہ نیٹ کا ہو یا کوئی اور، عورت کیلیے جن اعضاء کو چھپانا واجب ہے ان میں ہاتھ بھی شامل ہے-

واللہ اعلم

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور ان میں سے ...