Monday, August 27, 2018

حـــدیث رســـول ﷺ -حـــقیقت، اعـــتراضات اور تجـــزیہ، تمھیـــد

تمہید

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہم اکثر وبیشتر اپنے خلاف سازشوں کا تذکرہ کرتے ہیں جس کا حاصل مایوسی اور وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔بھلی بات لوگوں کو مایوسی سے نکالتی ہے اور شکر گذاربناتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی باتوں سے بڑھ کر کس کی بات بھلی ہوسکتی ہے؟ ہمارے ایمان کو جلا بخشنے اور خیر وبھلائی کوفروغ دینا ہی تو سنت رسول کا کام ہے۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو ایک ہی مرکز پر مجتمع کریں۔ جو اہداف بھی بنائیں انہیں اسوہ حسنہ کے تابع کردیں۔ اسے ہی دنیا کی عزیز ترین متاع سمجھیں۔ ان شاء اللہ اسوہ رسول کا ہتھیار ہمارا سر اونچا کرے گا اور سرخروئی بھی ہمارا مقدر ہوگی۔ اس لئے بوسیدہ وانحرافی اعتراضات وشبہات سے اٹھ کر سنت کو ہر محاذ پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ حدیث رسول کو مخالفت کی چومکھی لڑائی لڑنا پڑی جس میں وہ سرخرو ہوئی۔ الحمد للہ سنت سے بے گانگی کا درس دینے والے آج تک احادیث سے ماخوذ اذان ونماز ، عیدین اور قربانی میں مسلمانوں کے جذبہ اطاعت رسول کو ماند نہیں کرسکے۔اس لئے کہ وہ خود تو تحقیق ووتدبر کے فسانے میں رہ کر دین کی ہر بات کو تقریباًترک کرچکے اور اسے ہی دین کا درد قراردے چکے مگر سنت رسول سے چڑ اور اس کے برعکس بدعملی کی چال ان کی غذا بنی رہی۔

اس علم کی حقیقت جاننے کا مناسب اصول یہ ہے کہ کھرے اور کھوٹے میں، بدعمل اور بدکردار میں فرق کیا جائے۔ سر اور دم میں اور قائد وسپاہی میں فرق مراتب ملحوظ رکھا جائے اور دونوں کے مرتبہ ومقام کو پہچان کر معاملہ کیا جائے۔تبھی صحیح علم سے مستفید ہوا جاسکے گا۔

یہ کتاب ایسے ہی طالبان حدیث کے نام ہے جو اپنے حدیثی ذوق کو مثبت راہ دکھانا اور پھر اسی کی طرف دعوت دینا چاہتے ہیں۔خوش قسمت ہیں وہ غرباء جو رضائے رب کی خاطر ان اندھیاروں میں اجالے کا سبب بن جائیں۔


مؤلف ​

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور...