Tuesday, August 28, 2018

٨٧٨-حیض سے قبل مٹیالے رنگ کا مادہ


سوال-میں مانع حمل ٹیوب کرتی ہوں اسی لیے ماہواری کے خون سے تین یوم قبل مٹیالے رنگ کا مادہ آتا ہے توکیا اس وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا اورمجھے اس کی قضاء کرنی ہوگی ؟

الحمد للہ
شیخ محمد بن ‏عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :
اگرتو یہ مٹیالے رنگ کا مادہ حیض کی ابتدائي علامات میں سے ہو تویہ حيض ہی ہوگا ، اوراس کی پہچان درد تکلیف اوراینٹھن سے ہوگي جوکہ حائضہ کوعادتا ہوتی ہے ، اور حیض کے بعدآنے والامٹیالے رنگ کا پانی ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیے ، کیونکہ حیض سے متصل مٹیالے رنگ کا پانی حیض ہی ہے کیونکہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں :

( جلدی نہ کرو حتی کہ تم سفیدی دیکھ لو ) دیکھیں رسالۃ الدماء الطبیعیۃ ( 59 ) ۔

لھذا اس بنا پر اگرآپ کو یہ پتہ چلے کہ یہ مٹیالے رنگ کا مادہ حیض کی علامات میں سے ہے تویہ حيض ہی شمار ہوگا اس بنا پر آپ نماز روزہ ترک کریں گی ، اوربعد میں روزوں کی قضاء بھی کرنا ہوگي ۔

واللہ اعلم

No comments:

Post a Comment

٢٣٥- کیا مرغ یا انڈے کی قربانی جائز ہے.؟

✍🏻مجاہدالاسلام عظیم آبادی سوال-مدعیان عمل بالحدیث کا ایک گروہ مرغ کی قربانی کو مشروع اورصحابہ کرام کا معمول بہ قرار دیتا ہے۔اور ان میں سے ...